ضلع بارہمولہ کے چھجزہامہ، رفیع آباد کے ڈاک بنگلو میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے یک روز کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔
کنونشن میں مقامی بی جے پی لیڈران و کارکنان نے شرکت کی وہیں اس موقع پر رفیع آباد کے مختلف علاقوں سے آئے کئی نوجوانوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
کنونشن کے دوران پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ممبران نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے میں تعاون پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
بی جے پی لیڈران نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کے دروازے سبھی افراد کے لیے کھلے ہیں، اور پارٹی عوامی بہبود کے لیے وعدہ بند ہے۔‘‘
مزید پڑھیں: بارہمولہ: ایکو پارک کے افتتاح سے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید
اس موقع پر پارٹی لیڈر عبد الحمید بٹ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام کے ساتھ مقامی سیاسی جماعتوں نے استحصال کیا اور تعمیر و ترقی کے نام پر سبز باغ دکھائے۔‘‘
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی۔