ای ٹی وی بھارت کے کے مطابق گراونڈ کی سنگ بنیاد سال 2013 میں سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے رکھی تھی-
چھ برس گزر جانے کے بعد بھی اسٹیڈیم کو پائے تکمیل تک نہیں پہنچایا گیا، اگرچہ اس اسٹیڈیم کو تعمیر کرنے کے لیے اس وقت کی حکومت نے رقومات بھی فراہم کیے تھے لیکن آج تک اسٹیڈیم بن نہیں پایا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت منشیات کو ختم کرنے کے لیے کھیل کود کی طرف نوجوانوں کو راغب کرنا چاہتی ہے تاہم حکومت زمینی سطح پر ناکام ثابت ہو رہی ہے۔
اس سلسلے میں لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کی طرف سنجیدگی سے غور کریں تاکہ یہاں کے نوجوان کھیل کود کی طرف خاص توجہ دے سکیں۔