ETV Bharat / state

کشمیر میں پہلا ڈومیسائل سرٹیفکٹ جاری - ڈومیسائل سرٹیفکیٹ

جموں و کشمیر انتظامیہ نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو ڈومیسائل سرٹیفکٹ جاری کیا۔ نئے قانون کے نفاذ کے بعد یہ پہلا سرٹیفکٹ جاری کیا گیا ہے۔

کشمیر میں پہلا ڈومیسائل سرٹیفکٹ جاری
کشمیر میں پہلا ڈومیسائل سرٹیفکٹ جاری
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 11:00 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے پیر کے روز جموں و کشمیر میں ڈومیسائل سرٹیفکٹ کے ای ایپلیکیشن کو لانچ کیا اور عالیہ طارق کو آن لائن نیا ڈومیسائل سرٹیفکٹ جاری کیا گیا۔

جموں و کشمیر ای گورننس ایجنسی کے ذریعے ڈومیسائل سرٹیفکٹ حاصل کرنے کے لیے آن لائن خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ 'اس سروس کے لانچ کرنے کے بعد اب 27 گورنمنٹ ٹو سٹیزنز (جی 2 سی) آن لائن خدمات دستیاب ہیں۔'

ترجمان نے بتایا کہ 'بارہمولہ کے سوپور سے تعلق رکھنے والے طارق احمد لانگو کی بیٹی عالیہ، آن لائن طریقہ کار سے ڈومیسائل سرٹیفکٹ حاصل کرنے والی پہلی کشمیری لڑکی ہے۔'

ترجمان نے بتایا کہ 'پی آر سی ہولڈرز اور دیگر درخواست گزار اپنا آدھار کارڈ نمبر فراہم کر کے ڈومیسائل سرٹیفکٹ حاصل کرنے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور آئن لائن ہی سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ درخواست گزار کو کسی بھی دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔'

ایل جی نے مشاہدہ کیا کہ 'یونین حکومت نے جموں و کشمیر کے وسطی خطے میں آن لائن موڈ کے ذریعہ ڈومیسائل سرٹیفکٹ کی فراہمی کے لیے یہ عوام دوست پہل کی ہے۔'

مرمو نے مزید کہا کہ 'ڈومیسائل سرٹیفکٹ ایک مقررہ مدت کے اندر جاری کرنا ہوگا اور جاری کرنے والی اتھارٹی کی جانب سے کسی بھی طرح کی نرمی یا غلطی پر ان کے خلاف کے سخت کارروائی کی جائے گی۔'

انہوں نے تمام اضلاع، خصوصا سرحدی اور پہاڑی اضلاع میں آئی ٹی کنیکٹیوٹی کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت دی تاکہ تمام لوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفکٹ حاصل کرنے میں آسانی ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.