ETV Bharat / state

بجلی کی آنکھ مچولی، پٹن میں عوام کا احتجاج

ضلع بارہمولہ کے پٹن قصبہ کے لوگوں نے بجلی کی غیر ضروری کٹوتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔

بجلی کی آنکھ مچولی، پٹن میں عوام کا احتجاج
بجلی کی آنکھ مچولی، پٹن میں عوام کا احتجاج
author img

By

Published : Dec 30, 2020, 7:50 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پٹن علاقے کے رہائشیوں نے بجلی کی غیر ضروری کٹوتے کے خلاف محکمہ پی ڈی ڈی سمیت ضلع انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

بجلی کی آنکھ مچولی، پٹن میں عوام کا احتجاج

قصبہ پٹن میں لوگوں نے محکمہ بجلی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف بجلی کی سپلائی کے حوالے سے علاقے کو نظرانداز کرنے پر احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’بجلی محکمہ کے ملازمین صرف بجلی کی بلیں تقسیم کرتے ہے لیکن علاقے میں بجلی کا کہیں نام و نشان ہی نہیں ہے۔‘‘

احتجاج کر رہے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ قصبہ پٹن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بجلی کی بلاجواز کٹوتی جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت سردیوں میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’محکمہ اپنی مرضی کے مطابق شیڈول مرتب کرتا ہے تاہم شیڈول کے مطابق بھی محکمہ پی ڈی ڈی رہائشیوں کو بجلی فراہم کرنے سے قاصر ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.