شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے براٹ علاقے اور شوپیان کے رامنگری علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی شروع کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے براٹ علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس دوران کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔
جب ہم یہ خبر لکھ رہے ہیں۔ اس وقت تک کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
شوپیاں سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق فوج کی 62 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع شوپیان کے رامنگری علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس قبل ضلع کے راولپورہ علاقے میں ایک انکاؤنٹر کے دوران دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
خبر لکھے جانے تک تلاشی مہم جاری تھی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیے
تین روز بعد شوپیان انکاؤنٹر ختم، دو عسکریت پسند ہلاک