ETV Bharat / state

سوپور: ’بجلی کی عدم دستیابی، طلبا پڑھائی سے محروم‘ - طلباء کی پڑھائی بھی متاثر

میگری پورہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے قصبہ سوپور میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔

سوپور: ’بجلی کی عدم دستیابی کے سبب طلباء پڑھائی سے محروم‘

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 4:15 PM IST

ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں جمعہ کو میگری پورہ سے آئے ہوئے لوگوں نے محکمہ بجلی کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور سڑک پر دھرنا دیکر نعرے بازی کی۔

احتجاج کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل کئی گھنٹوں تک متاثر رہی۔

سوپور: ’بجلی کی عدم دستیابی کے سبب طلباء پڑھائی سے محروم‘

احتجاج کر رہے لوگوں نے محکمہ بجلی اور ضلع انتظامیہ پر انکے علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں سخت سردیوں کے ایام میں بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھا گیا ہے اور محکمہ بجلی کے اعلی افسران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔‘‘

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ وہ اپنی شکایت لیکر ایگزیکٹو انجینئر محکمہ بجلی کے دفتر گئے تاہم وہاں کوئی بھی اعلیٰ افسر موجود نہ ہونے کے سبب انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سپرانٹنڈنٹ انجینئر کے دفتر بھی گئے تاہم ’’وہاں بھی بجلی محکمہ کا کوئی افسر موجود نہیں تھا اور ہمیں خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کہا کہ ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران کی نوٹس میں کئی مرتبہ معاملے لائے جانے کے باوجود انہیں ’’ہر بار مایوسی کا سامنا کرنے کے بعد آج ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔‘‘

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے بند ہونے کے سبب بچے آن لائن ہی پڑھائی کر رہے ہے، تاہم بجلی نہ ہونے کے سبب وہ موبائل فون چارج کرنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

مظاہرین نے ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ بجلی سے انکے علاقے میں جلد بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.