ETV Bharat / state

سوپور: پرنسپل سکریٹری برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس کا دورہ - اتل شرما

پرنسپل سکریٹری برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس اور منیجنگ ڈائریکٹر سیڈکو نے شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ کا دورہ کرکے مختلف صنعت کاروں اور تاجرین سے ملاقات کی۔

پرنسپل سیکریٹری برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس کا سوپور کا دورہ

author img

By

Published : Aug 2, 2021, 1:10 PM IST

Updated : Aug 2, 2021, 1:36 PM IST

’’حکومت جموں و کشمیر بے روزگاری کا خاتمہ کرنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھارہی ہے، یہاں (سوپور) کے صنعتی یونٹس کو مستحکم و مضبوط بنانے کے لیے ایک ہزار کنال زمین فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر امداد بھی فراہم کی جائے گی۔‘‘ ان باتوں کا اظہار پرنسپل سکریٹری برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس رنجن پرکاش ٹھاکر نے سوپور دورے کے دوران کیا۔

پرنسپل سیکریٹری برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس کا سوپور کا دورہ

منیجنگ ڈائریکٹر سڈکو اتل شرما اور پرنسپل سیکریٹری رنجن پرکاش ٹھاکر نے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں قائم انڈسٹریل زون کا دورہ کرکے مختلف صنعت کاروں اور تاجرین سے ملاقات کرکے مختلف امور پر بات کی۔

رنجن پرکاش ٹھاکر نے کہا کہ جموں و کشمیر خصوصاً سوپور میں شعبہ انڈسٹریز کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں۔

پرنسپل سیکریٹری نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سوپور قصبہ کا دورہ کرکے صنعت کاروں اور تاجرین سے ملاقات کرکے صنعتی شعبہ کو درپیش مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: سوپور میں جسمانی طور پر معذور افراد کو مختلف آلات کی فراہمی

انہوں نے کہا کہ ایل جی انتظامیہ لوگوں خاص کر صنعت کاروں اور تاجرین کو سہولیات پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے اور اس سلسلے میں کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Last Updated : Aug 2, 2021, 1:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.