ETV Bharat / state

PSA Slapped on Drug Peddlers: تین منشیات فروش کوٹ بلوال جیل منتقل - 3منشیات فروشوںکوPSAکے تحت کوٹ بلوال جیل

بارہمولہ پولیس نے منشیات مخالف مہم کے تحت 3منشیات فروشوںکوPSAکے تحت کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا جبکہ تازہ کارروائیوں میں بارہمولہ پولیس نے احمد پورہ پٹن، ہامرے پٹن اورسالوسہ کریری میں3 منشیات اسمگلر وں کو600گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا۔

a
a
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 6:27 PM IST

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : بارہمولہ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ NDPS-PITایکٹ کے تحت 3 بدنام زمانہ منشیات فروشوں - صغیر احمد میرعرف ستا ساکنہ جانوارہ پورہ، سوپور، بلال احمد بٹ عرف بلال ساکنہ درہامہ، واگورہ، بارہمولہ اور منظور احمد سادا عرف منظور آٹو ساکنہ سادا محلہ، پٹن کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کر دیا۔

بارہمولہ پولیس کے مطابق تینوں منشیات فروشوں کیخلاف مجاز اتھارٹی کی جانب سے NDPS-PITایکٹ کے تحت باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا اورتینوںکو سنٹرل جیل کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا۔ ادھر، پولیس کے مطابق تازہ کارروائی میں بارہمولہ پولیس نے احمد پورہ پٹن میں ایک منشیات اسمگلر کو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ بیان کے مطابق ایس ڈی پی او پٹن کی نگرانی میں پولیس پوسٹ کنگم ڈارہ کی ایک پولیس پارٹی نے انچارج چوکی محمد مصطفی کی قیادت میں منشیات فروش معروف بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکنہ بردراب، بیروہ، بڈگام کو گوم احمد پورہ پٹن میں ناکہ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے رواں برس کے پہلے تین ماہ کے دوران 113منشیات فروشوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا، جبکہ 11گاڑیاں ضبط کی گئی اور 40لاکھ روپے مالیت کی منشیات ضبط کی گئی۔ جبکہ مختلف پولیس اسٹیشنز میں 75کیس درج کئے جا چکے ہیں۔ جبکہ سات اسمگلروں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل منتقل کیا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.