ضلع بارہمولہ کے گانٹ مولہ علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے ناکے کے دوران دو منشیات فرشوں کو گرفتار Drug Peddlers Arrested in Baramulla کرکے ان کی تحویل سے دس گرام وزنی منشیات کو ضبط کر لیا۔
بارہمولہ پولیس نے گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت شبیر احمد میر ولد محمد سمندر میر ساکنہ حیدر پورہ، سوپور اور فیروز احمد کرا ولد غلام قادر کرا کے طور پر کی ہے۔
ضلع بارہمولہ کے ہی بیلا، بونيار علاقے میں بھی جموں و کشمیر پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا ہے، Drug Peddlers Arrested in Baramullaپولیس بیان کے مطابق اس کی تحویل سے 10 گرام وزنی منشیات کو ضبط کر لیا گیا۔
پولیس نے گرفتار کیے گئے منشیات فروش کی شناخت نصیر خان عرف منا ولد گل زمان خان کے طور پر کی ہے۔
بارہمولہ پولیس نے دونوں معاملات کی نسبت سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔