ETV Bharat / state

LeT Associates Arrested in Baramulla: اوڑی میں دو عسکریت پسند معاونین گرفتار، اسلحہ ضبط - بارہمولہ پولیس دو عسکری معاونین گرفتار

بارہمولہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں کی معاونت کرنے والے دو افراد کو ہتھاروں سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اوڑی میں دو عسکریت پسند معاونین گرفتار، اسلحہ ضبط

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 4:55 PM IST

اوڑی میں دو عسکریت پسند معاونین گرفتار، اسلحہ ضبط

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی میں حفاظتی اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کے دو معاونین کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے اوڑی میں ناکہ قائم کیا تھا اور ناکہ چیکنگ کو دیکھ کر دو شخص، پولیس بیان کے مطابق، فرار ہونے لگے تاہم حفاظتی اہلکاروں نے انہیں دھر لیا۔

پولیس بیان کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کی تلاشی لی گئی اور تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے ہتھیار اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس بیان کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران دنوں کی تحویل سے دو پستول، دو پستول میگزین، دو پستول سائلنسر، پانچ چائنیز گرنیڈ اور 28 پستول کے راؤنڈز براامد کیے گئے۔ پولیس نے اسلحہ ضبط کرکے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

گرفتار کیے گئے دونوں افراد کی شناخت، پولیس نے، زاہد احمد ملہ ولد غلام حسن ملہ ساکنہ بارہمولہ اور محمد عارف ولد نذیر احمد ساکنہ اسٹیڈیم کالونی، بارہمولہ کے طور پر ظاہر کی ہے۔ بارہمولہ پولیس کے مطابق (حراست میں لئے گئے عسکریت پسند معاونین) دونوں افراد ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم کے ساتھ وابستہ ہیں۔ پولیس بیان کے مطابق دونوں افراد پاکستان میں مقیم دہشت گرد ہینڈلرز کے رابطے میں تھے اور ان کے ایماء پر یہاں اسلحہ اور گولہ بارود کی سرحد پار سے اسمگلنگ، دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کے لئے اسلحہ اور گولہ بارود، لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں کو فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں: LeT Associates Arrested in Budgam: لشکر طیبہ کے دو معاونین گرفتار

اس ضمن میں انڈین آمرز ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن اوڑی میں کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بارہمولہ پولیس نے عسکریت پسندوں کے ایک ماڈل کا پردہ فاش کیا تھا جس میں آٹھ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ہتھیار اور اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.