ETV Bharat / state

اوڑی: پہاڑ کھسکنے سے سڑک پر مٹی اور پتھروں کا ڈھیر جمع - جانی و مالی خطرہ

ضلع بارہمولہ کے مہورہ، اوڑی میں بارشوں کے سبب پہاڑ کھسکنے سے ساگم رابطہ سڑک پر مٹی اور پتھروں کے ڈھیر جمع ہو گئے ہیں جس کے سبب لوگوں کو مشکلات درپیش ہے۔

اوڑی: پہاڑ کھسکنے سے سڑک پر مٹی اور پتھروں کا ڈھیر جمع

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 1:51 PM IST

وادئ کشمیر میں گذشتہ دنوں تیز بارشوں کے باعث جہاں نشیبی علاقوں کی سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں۔ وہیں، پہاڑی علاقوں میں زمین کھسکنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

اوڑی: پہاڑ کھسکنے سے سڑک پر مٹی اور پتھروں کا ڈھیر جمع

ضلع بارہمولہ کے قصبہ اوڑی کے مہورہ علاقے میں پہاڑ کھسکنے کے سبب ساگم رابطہ سڑک پر مٹی اور پتھر جمع ہو گئے ہیں جس کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ پی ایم جی ایس وائی نے علاقہ میں کئی سال قبل ایک سڑک تعمیر کی گئی تھی تاہم سڑک کے کنارے ڈرینیج کا معقول انتظام نہ کیے جانے کے باعث بارشوں کا پانی اکثر و بیشتر سڑکوں پر جمع ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناقص ڈرینیج نظام کے باعث بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہو رہا ہے اور اکثر و بیشتر زمین کھسکنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، جس سے جانی و مالی خطرہ لاحق رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ کو مقامی باشندوں نے ڈرینیج کا معقول انتظام کرانے کی گزاراشات کیں تاہم ان کے مطابق اس جانب کبھی بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.