شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر، ٹنگمرگ علاقے میں بدھ کو ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ ووسن، کنزر علاقے میں اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد مخالف سمت سے آ رہی ایک گاڑی سے ٹکرا گئے۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی افراد کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال ماگام پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک زخمی کو مردہ قرار دے دیا۔
فوت ہونے والے شخص کی شناخت ہابیل گام، کنزر کے رہنے والے وسیم احمد میر ولد غلام رسول میر کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔