ETV Bharat / state

ٹھیکہ غیر مقامی افراد کو دیے جانے سے مقامی مزدور بے روزگار

وادی کشمیر میں دریائے جہلم سے سرینگر، بارہمولہ اور پلوامہ اضلاع میں 200مقامات پر ریت نکالنے کا ٹھیکہ غیر مقامی افراد کو دیا گیا ہے۔ جس سے یہاں کا مزدور طبقہ بے حد پریشان ہے۔

ٹھیکہ غیر مقامی افراد کو دیے جانے سے مقامی مزدور بے روزگار
ٹھیکہ غیر مقامی افراد کو دیے جانے سے مقامی مزدور بے روزگار
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 5:12 PM IST

دفعہ 370کی منسوخی سے قبل درجائے جہلم سے ریت نکالنے کا ٹھیکہ صرف مقامی ٹھیکہ داروں کو دیا جاتا تھا۔ تاہم ٹھیکہ غیر مقامی افراد کو دیے جانے سے یہاں کے مزدور طبقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

گورنر انتظامیہ کی جانب سے دریائے جہلم میں سرینگر، بارہمولہ اور پلوامہ اضلاع میں 200 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں سے ریت نکالنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم امسال اکثر مقامات پر ریت نکالنے کا ٹھیکہ غیر مقامی افراد کو دیے جانے سے بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے مزدور اس فیصلے سے سخت پریشان ہیں۔

ٹھیکہ غیر مقامی افراد کو دیے جانے سے مقامی مزدور بے روزگار

مزدوروں کا کہنا ہے کہ بیشتر مقامات پر غیر مقامی ٹھیکہ داروں کو ریت نکالنے کی اجازت دیے جانے سے انکا روزگار بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ایک مقامی مزدور نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے متعلقہ محکمہ میں گزشتہ برس ریت نکلانے کے لیے رقم جمع کی ہے تاہم اسکے باوجود ریت نکالنے کی اجازت نہ دیے جانے سے ہمیں روزگار سے محروم رکھا جا رہا ہے۔‘‘

اس ضمن میں محکمہ کے ایکزیکٹیو انجینئر سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے اس تعلق سے بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.