راہِ نور میڈیکل سروس وادی کشمیر میں اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے جو سستا ہیلتھ کیئر سسٹم وادی کے کونے کونے میں لوگوں کے لیے دستیاب رکھے گا۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر نعیم نے بتایا کہ اس وفاق کا بنیادی مقصد صحت کے حوالے سے لوگوں کو گھر بیٹھے مناسب خرچ پر معیاری علاج اور ہر وقت ایمبولینس سہولیت فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: سب سینٹرآج بھی مکمل ہونے کا منتظر
انہوں نے بتایا کہ اس اپلیکیشن کو بنانے میں آٹھ مہینے لگے ہیں اور آج سوپور میں اس کے کلینک کا آغاز ہوا۔