ETV Bharat / state

JK Apni Party Convention in Sopore: تجر شریف، سوپور کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے گا، اپنی پارٹی - اپنی پارٹی تجر شریف کنونشن

’’محبوب العالمین، سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدوم رحمۃ اللہ علیہ کی جائے پیداش ہونے کے سبب تجرشریف کافی اہمیت کا حامل ہے، مستقبل میں تجر شریف کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے گا۔‘‘ Tujjar Sharif to be Developed as Religious Tourism Destination

تجر شریف، سوپور کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے گا: اپنی پارٹی

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 3:02 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع تجرشریف علاقے میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پارٹی ورکرس کے علاوہ مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔ JK Apni Party Convention at Tujjar Sharif Soporeاس موقع پر سابق وزیر اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر دلاور میر کے علاوہ سابق ایم ایل اے رفیع آباد، یاور میر، نے بھی کنونشن میں شرکت کی۔

تجر شریف، سوپور کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے گا: اپنی پارٹی

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے دلاور میر نے کہا کہ نئی حد بندی JK Delimitation میں تجر شریف علاقہ سمیت دیگر متصل علاقوں کو رفیع آباد حلقہ سے جوڑ دیا گیا ہے جس کے بعد پارٹی کی جانب سے پہلی مرتبہ کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’کنونش میں لوگوں کی کافی تعداد میں شرکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ آئندہ اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کو ہی کامیاب بنائیں گے۔‘‘

دلاور میر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’تجرشریف کا علاقہ کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہاں محبوب العالمین، سلطان العارفین حضرت شیخ حمزہ مخدوم رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت ہوئی تھی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں تجر شریف کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے گا۔ Tujjar Sharif to be Developed as Religious Tourism Destination کنونشن کے دوران میر نے کہا کہ ’’زنگیر، تجر شریف میں تعمیر و ترقی کے لحاظ کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ میر نے کہا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی اقتدار میں آتے ہی لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.