ETV Bharat / state

اوڑی: خستہ حال سڑک سے عوام کو مشکلات کا سامنا

ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی کے گنگل علاقے میں سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس سے راہگیروں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اوڑی: خستہ حال سڑک سےعوام کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 12:41 PM IST

سرحدی قصبے اوڑی کے گنگل علاقے کی سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں جمع گندہ پانی مقامی آبادی کے لیے باعث عذاب بن چکا ہے۔

اوڑی: خستہ حال سڑک سےعوام کو مشکلات کا سامنا

مقامی باشندوں کے مطابق سڑک پر گہرے گڑھوں اور ان میں جمع گندے پانی سے نہ صرف سڑک کو پار کرنے میں دقتیں پیش آتی ہیں بلکہ ان سے ہر وقت حادثات رونما ہونے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سنہ 2005 میں سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا گیا جسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

مقامی باشندوں کے مطابق 'سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہونے کے سبب بعض اوقات طلبا اسکول بھی نہیں جا پاتے کیونکہ سڑک کو پار کرنا انتہائی دشوار ہے۔'

انہوں نے کہا کہ مقامی باشندوں کی جانب سے کئی بار رجوع کئے جانے کے باوجود متعلقہ محکمہ جات اور ضلع انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

اس ضمن میں مقامی آبادی نے گنگل سڑک کی مرمت کے حوالے سے ضلع انتظامیہ سے ٹھوس اقدمات اٹھائے جانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.