ETV Bharat / state

اوڑی کے بالائی علاقوں میں برفباری

سرحدی قصبہ اوڑی کے میدانی علاقوں میں بارشوں جبکہ پہاڑی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

اوڑی کے بالائی علاقوں میں برفباری
اوڑی کے بالائی علاقوں میں برفباری
author img

By

Published : Apr 23, 2021, 2:23 PM IST

ضلع بارہمولہ میں قصبہ اوڑی کے پہاڑی علاقوں -نمبلا، گرکوٹ، بابا فريد، کمل کوٹ، حاجی پير اور بونيار وغیرہ شامل ہیں - میں تازہ برفباری ہوئی، جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اوڑی کے بالائی علاقوں میں برفباری

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعرات سے ہی وادی کشمیر کے بیشتر میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی، محکمہ موسمیات نے 24اپریل سے موسم میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے۔

وادی کشمیر میں تازہ بارشوں اور برف باری کے سبب سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

سردی سے بچنے کے لیے لوگوں نے گرم ملبوسات زیب تن کئے ہوئے ہیں جبکہ گرمی دینے والے آلات با لخصوص کانگڑیوں اور الیکٹرک ہیٹر کا دوبارہ استعمال شروع کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.