ETV Bharat / state

اوڑی: منشیات فروش گرفتار - brown sugar recovered

شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے براؤن شوگر کو ضبط کر لیا ہے۔

اوڑی: منشیات فروش گرفتار
اوڑی: منشیات فروش گرفتار
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 8:35 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی کے بونیار علاقے میں پولیس نے ہفتے کے روز ناکے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 130 گرام براؤن شوگر بر آمد کیا۔

ایس ڈی پی او اوڑی نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع کے بعد ناکہ پارٹی نے ایک گاڑی کو روک کر تلاشی کے دوران 130 گرام براؤن شوگر ضبط کر لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات لے جا رہے عطاء اللہ منگرال ولد مشتاق احمد منگلال ساکنہ داوران کو حراست میں لیا گیا اور گاڑی کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

اس ضمن میں اوڑی پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.