ETV Bharat / state

سوپور میں منشیات فروش گرفتار - وارپورہ پولیس

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں پولیس نے پیر کو منشیات سمیت ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔

سوپور میں منشیات فروش گرفتار
سوپور میں منشیات فروش گرفتار
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 7:44 PM IST

ضلع بارہمولہ کے بوٹینگو، سوپور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو وارپورہ پولیس نے قصبہ کے چنار کراسنگ کے نزدیک نشیلی ادوات کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق وارپورہ پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پیر کی شام کو قصبہ کے چنار کراسنگ کے نزدیک ناکے کے دوران ایک نوجوان کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کی تحویل سے 192کیپسول برآمد کیے گئے۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت بلال احمد لون ولد عبدالغنی لون ساکنہ بوٹینگو، سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔

اس ضمن میں وارپورہ پولیس نے ایک کیس زیر نمبر 04/2020 U/S 8/22 NDPS ایکٹ کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

دریں اثناء پولیس نے عوام سے منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.