ETV Bharat / state

اوڑی: خستہ حال سڑک کے باعث عوام کو دقتوں کا سامنا - ای ٹی وی بھارت

ضلع بارہمولہ کے بونيار، اوڑی میں ترکانجن - بچی علاقے کی سڑک انتہائی خستہ ہوچکی ہے، خستہ حال سڑک کے باعث لوگوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اوڑی: خستہ حال سڑک کے باعث عوام کو دقتوں کا سامنا

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 4:00 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونيار، اوڑی میں ترکانجن - بچی سڑک کی مرمت کا کام برسوں قبل شروع کیا گیا جسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

اوڑی: خستہ حال سڑک کے باعث عوام کو دقتوں کا سامنا

سڑک کی مرمت کا کام مکمل نہ کیے جانے کے باعث ترکانجن - بچی سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے۔ قریب ایک کلو میٹر طویل سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن سے راہگیروں سمیت ٹرانسپورٹرز کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ خستہ حال سڑک کے باعث مقامی آبادی خصوصاً طلبہ اور بزرگ افراد کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی خصوصاً بیمار یا حاملہ خواتین کو اسپتال پہنچانے میں لوگوں کو ناقابل بیان اذیتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: اوڑی: مٹی کے تودے کی زد میں آکر 3 مزدور زخمی

ایک مقامی شخص نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی مرمت کے حوالے سے انہوں نے کئی مرتبہ محکمۂ تعمیرات عامہ سے رجوع کیا تاہم ان کے مطابق لوگوں کی بنیادی ضروریات کو ہر بار نظر انداز کیا گیا۔

مقامی باشندوں نے محکمۂ تعمیرات عامہ سمیت ضلع انتظامیہ سے خستہ حال سڑک کی تعمیر و مرمت کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.