ETV Bharat / state

سوپور: طبی کیمپ کے دوران ادویات مفت تقسیم

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

سوپور: طبی کیمپ کے دوران ادویات مفت تقسیم
سوپور: طبی کیمپ کے دوران ادویات مفت تقسیم
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 3:26 PM IST

ضلع بارہمولہ کے امرگڑھ، سوپور میں سی آر پی ایف کی 177بٹالین نے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں آئے مقامی لوگوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ مریضوں کو مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

سوپور: طبی کیمپ کے دوران ادویات مفت تقسیم

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے سی آر پی ایف کے اقدام کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا: ’’عالمی وبا کے پھیلائو کے دوران اسپتالوں کا رخ کرنے میں سبھی افراد خوف محسوس کرتے ہیں۔ اس اثنا میں اس طرح کے کیمپس سے لوگوں کو کافی راحت پہنچتی ہے۔‘‘

سی آر پی ایف کے ایک افسر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے بتایا کہ ’’اس طرح کے پروگرام سے لوگوں کو راحت پہنچانا مقصود ہے، اور فوج و پولیس کی جانب سے آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔‘‘

انہوں نے کیمپ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 200مریضوں کا معائنہ کرکے ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.