ETV Bharat / state

بارہمولہ: رخصتی کے وقت دلہن نے گاڑی چلائی، ویڈیو وائرل

ضلع بارہمولہ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور انوکھا، شادی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے، جس میں دلہن نے ازخود گاڑی چلا کر سب کو حیران کر دیا۔

بارہمولہ: دلہن نے از خود گاڑی چلائی، ویڈیو وائرل
بارہمولہ: رخصتی کے وقت دلہن نے گاڑی چلائی، ویڈیو وائرل
author img

By

Published : Aug 26, 2021, 3:36 PM IST

Updated : Aug 26, 2021, 4:32 PM IST

سوشیل میڈیا پر کچھ روز سے ضلع بارہمولہ میں انجام دی گئی ایک شادی کی تقریب موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ تقریب میں دلہن نے از خود گاڑی چلا کر سب کو حیران کر دیا۔ دلہن کی جانب سے گاڑی چلانے کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد یہ سوشیل میڈیا یہ موضوع بحث بن گیا۔ سوشیل میڈیا پر ملاجلا ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔

بارہمولہ: رخصتی کے وقت دلہن نے گاڑی چلائی، ویڈیو وائرل

بعض افراد نے اس اقدام کو نہ صرف جائز ٹھہرایا بلکہ اسے قابل تقلید بھی قرار دے رہے ہیں، وہیں متعدد افراد کا ماننا ہے کہ یہ کشمیر کی روایات اور ثقافت کے عین منافی ہے اسے پروموٹ نہیں کیا جانا چاہئے۔

مزید پڑھیں: سوپور: ننگلی گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم

اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے دولہے عامر کے ساتھ رابطہ قائم کیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ (گاڑی) میں نے اپنی زوجہ (دلہن) کو عین رخصتی کے موقع پر تحفہ دیا جس کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں تھا، میری اہلیہ نے گاڑی چلانے کی خواہش ظاہر کی جبکہ میں نے میری اہلیہ کی خواہش کا احترام کیا ہے‘۔

قابل ذکر ہے کہ اس نوعیت کا یہ پہلا اور انوکھا واقعہ ہے جو وادی کشمیر میں رونما ہوا ہے، دلہن کی جانب سے گاڑی چلانے کا ویڈیو وائر ہونے کے بعد دونوں میاں بیوی سرخیوں میں ہیں۔

Last Updated : Aug 26, 2021, 4:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.