ETV Bharat / state

ڈیڑھ دہائی سے اوڑی کا پُل تشنہ تکمیل - عارضی پل کی تعمیر

سنہ 2005 کے زلزلہ میں قصبہ اوڑی میں واقع نند سنگھ پل کو کافی نقصان پہنچنا تھا۔ تاہم عرصہ دراز گزرنے کے باوجود پل کو قابل آمد و رفت نہیں بنایا گیا۔

ڈیڑھ دہائی سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود پل کی تعمیر و تجدید کا کام نامکمل

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 4:01 PM IST

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اوڑی علاقے میں واقع نند سنگھ (این ایس) پل سنہ 2005کے شدید زلزلہ میں تباہ ہوا تھا۔

ہنگامی بنیادوں پر فوجی گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے فوج نے ایک عارضی پل کی تعمیر کی جسے پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بھی اب استعمال میں لایا جا رہا ہے۔

ڈیڑھ دہائی سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود پل کی تعمیر و تجدید کا کام نامکمل

یہ پل نہ صرف فوجی قافلوں بلکہ سلام آباد اور کمل کوٹ کی وسیع آبادی کو ضلع صدر مقام سے جوڑنے کا واحد ایک راستہ ہے۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ زلزلہ میں پل خراب ہونے کے بعد کئی دنوں تک بستی کا زمینی رابطہ ضلع صدر مقام سے منقطع رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے ہنگامی بنیادوں پر ایک عارضی پل تعمیر کیا تھا جسے پبلک ٹرانسپورٹ لے لیے استعمال میں لایا جا رہا ہے، تاہم انکے مطابق یہ پل علاقے کی کثیر آبادی کے لیے ناکافی ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق ’’فوج کے ذریعہ تعمیر کیے گئے عارضی پل کو بھی سنہ 2015 کے سیلاب میں نقصان پہنچا تھا اور ماضی میں کئی مرتبہ اس پل کو بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے روک دیا گیا تھا جس کے سبب لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

حکام کے مطابق جدید تکنیک کے ذریعے ایک مستقل اور مضبوط پل تعمیر کیا جائے گا تاہم وہ پل کب تعمیر ہوگا اور اس پل کے لیے اوڑی کے باشندوں کو کتنا انتظار کرنا ہوگا یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.