بارہمولہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے ڈرونز یا غیر انسانیت فضائی گاڑی کا استعمال، اس کی ذخیرہ اندوزی، خرید و فروخت اور نقل و حمل پر پابندی عائد کردی ہے۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا کہ قوم دشمن عناصر یونین ٹریٹری کے بعض علاقوں میں ڈرونز اور فضا میں اڑائے جانی والی چیزوں کا استعمال کر کے لوگوں کو مالی و جانی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس سے قبل سرینگر اور راجوری میں بھی ڈرونز پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سرحدی علاقوں میں نامعلوم ڈرونز دیکھے گئے تھے جبکہ جموں ایئر فورس اسٹیشن پر حملہ بھی کیا گیا تھا جس کے بعد سے فوج اور انتظامیہ مستعد ہے۔
اس تعلق سے جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا تھا کہ جموں ایئر فورس اسٹیشن پر حالیہ فضائی حملے کی تحقیقات جاری ہے۔ تحقیقات اس مقام پر نہیں پہنچیں کہ جہاں ہم یہ کہہ سکیں کہ کون لوگ ملوث ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: 'ڈرونز کا استعمال بذات خود ایک خطرہ ہے'
جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ڈرونز کا استعمال بذات خود ایک خطرہ ہیں جس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں ایئر فورس اسٹیشن پر حالیہ فضائی حملے کے پیش نظر تمام اہم جگہوں کی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔