ETV Bharat / state

Awareness Programme on Cancer:نرسنگ کالج مازبوگ میں کینسر سے متعلق آگاہی پروگرام منعقد

author img

By

Published : Jul 26, 2022, 1:06 PM IST

’’اگر وقت پر تشخیص اور علاج کیا جائے تو کینسر سے ہو رہی اموات میں 90فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔‘‘

نرسنگ کالج مازبوگ میں کینسر سے متعلق آگاہی پروگرام منعقد

بارہمولہ: شمالی کشمیر North kashmirکے ضلع بارہمولہ میں حنیفہ نرسنگ کالج، مازبوگ میں کینسر سے متعلق آگاہی پروگرام Cancer Awareness Programmeکا اہتمام کیا گیا۔ آگاہی پروگرام میں ایکس بورڈ چیئرمین پروفیسر ایم اے چرو نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ معروف آنکالجسٹ ڈاکٹر شبنم بشیر، بی ایم او سوپور ڈاکٹر ذوالفقار کے علاوہ کالج طلبہ نے شرکت کی۔

کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر شبنم سمیت مدعو کیے گئے دیگر مقررین نے کینسر کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ سے کینسر سے متعلق خود بھی معلومات حاصل کرنے کے علاوہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے پر زور دیا۔ Awareness Programme on Cancer in Baramullaڈاکٹر شبنم نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کینسر یقیناً ایک مہلک بیماری ہے لیکن وقت پر علاج کرنے سے اسے کنٹرول کرنا ممکن ہے۔‘‘

کینسر کے سبب ہو رہی اموات کے حوالے سے انہوں نے کہا: ’’کینسر کے عارضہ میں مبتلا اکثر مریض آخری اسٹیچ میں معالجین کے پاس جاتے ہیں اور اُس وقت مریض پر کافی خرچہ بھی آتا ہے اور اسکے ٹھیک ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔‘‘ Awareness Programme at Haneefa Nursing College Baramullaانہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’اگر وقت پر تشخیص اور علاج کیا جائے تو کینسر سے ہو رہی اموات میں 90فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔‘‘

سرطان کے بڑھ رہے کیسز کے حوالے سے انہوں نے کہا: ’’دن بہ دن کینسر کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ لائف اسٹائل میں تبدیلی، ذہنی تنائو اور نا مناسب غذائیں ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ کھانا، کم کثرت کرنا، موٹاپا اور جنک فوڈ کینسر کی بڑی وجوہات میں سے ہیں۔ انہوں نے عوام سے لائف اسٹائل کو بہتر بنانے پر زور دیا۔

حنیفہ نرسنگ کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر امیسہ اندرابی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’کینسر سے متعلق بڑھ رہے کیسز اور غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کے لیے کالج انتظامیہ نے آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو کینسر سے متعلق ماہرین نے آگاہی فراہم کی، اسکے علاوہ عالمی سطح پر ہو رہی تحقیق سے بھی باخبر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.