بارہمولہ (جموں و کشمیر) : منسٹری آف کلچر، نارتھ زون اور کلچرل سنٹر پٹیالا کی جانب سے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور، وٹلب میں ایک روزہ کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ صوبہ جموں سے آئے ہوئے فنکاروں نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔ منتظمین کے مطابق اس طرح کے کلچرل پروگرامز کے انعقاد کا مقصد کلچر کو فروغ دینا ہے۔
پروگرام میں جہاں درجنوں آرٹسٹس، مقامی باشندوں نے شرکت کی وہیں بی جے پی کے مقامی لیڈر جاوید قریشی نے بھی پروگرام میں شرکت کرکے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے اس طرح کے پروگرامز کی اہمیت و افادیت کے حوالہ سے کہا: ’’اس طرح کے پروگرامز کے نہ صرف آرٹسٹس کو ایک پلیٹ فراہم مہیا ہوتا ہے جہاں وہ اپنے ہنر کا مظاہرہ کر سکیں، بلکہ مقامی کلچر کو فروغ اور تحفظ بھی فراہم ہوتا ہے۔‘‘ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز منعقد کرنے کی امید ظاہر کی۔
جموں سمیت مختلف مقامات سے آئے فنکاروں نے پروگرام کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ’’وٹلب علاقے میں پروگرام میں شرکت سے فنکاروں کے حوصلے کافی بلند ہوئے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ پانچ روز تک جارہ رینے والے اس پروگرام میں ڈوگری، پنجابی اور کشمیری فولک پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر کے تاریخی اور ثقافتہ ورثہ کو تقویت ملے گی۔
مزید پڑھیں: Cultural Festivals in Kashmir ’نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے ناچ نغموں کی نہیں‘
قبل ازیں، بی جے پی لیڈر نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران، پر آشوب حالات میں، ان فنون سے وابستہ آرٹسٹ کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے تاہم اس کشمیر کے حالات بدل رہے ہیں اور حکومت اور مختلف تنظیموں کے تعاون سے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے ان آرسٹس کو نہ صرف پہنچان مل رہی ہے بلکہ ان کے لئے وسیلہ روزگار بھی ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے پروگرام میں مقامی فنکاروں اور فن سے محبت کھنے والے افراد کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔