ETV Bharat / state

ہندواڑہ تصادم پر فوج کے جی او سی کا بیان - ہندواڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دو دراندازوں کو ہلاک کیا

آج صبح ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دو دراندازوں کو ہلاک کیا گیا ہے، اس دوران ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا۔

gocgoc
goc
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 2:23 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں فوج کے جی او سی ویریندر وتس نے ہندواڑہ انکاونٹر کی تفصیلات بتانے کے لیے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا 'ہندواڑہ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کر رہے دو دراندازوں کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا ہے'۔

جی او سی نے بتایا 'ہندواڑہ کے ٹی ایم جی سیکٹر میں سرحد کے قریب دو مشتبہ عسکریت پسندوں کی دراندازی کی کوششوں کو بھارتی فورسز نے ناکام بنا دیا'۔

ہندواڑہ تصادم پر فوج کے جی او سی کا بیان

انہوں نے انکاونٹر کے بارے میں مزید بتایا 'پاکستان کی طرف سے دو درانداز فینس کو کاٹ کر بھارت کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، اسی درمیان بھارتی فوج نے انہیں مار گرایا۔

انہوں نے کہا 'دونوں عسکریت پسند کمبیٹ یونیفارم میں تھے اور وہ گولہ بارود سے لیس تھے'

انہوں نے مزید کہا 'ان عسکریت پسندوں کے پاس سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود نیز دو اے کے 47 رائفلز بھی برآمد کی گئی ہیں۔

گذشتہ ماہ بھی ایل او سی کے قریب بھارتی فوج نے دراندازی کو ناکام بنایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.