ETV Bharat / state

2 Day Gulmarg Festival: فوج کے زیر اہتمام دو روزہ 'گلمرگ فیسٹیول' کا انعقاد

سیاحتی مقام گلمرگ میں فوج کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے دو روزہ ’’گلمرگ فیسٹیول‘‘ کے دوران کئی گلوکاروں، اداکاروں نے اپنے ہنر سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ Gulmarg Festival

فوج کے زیر اہتمام دو روزہ ’گلمرگ فیسٹیول‘ کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 31, 2022, 11:54 AM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں دو روزہ’’ گلمرگ فیسٹیول 2022‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ فیسٹیول میں مختلف پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مقامی و غیر مقامی سیاحوں نے شرکت کی۔ فیسٹیول کے دوران ثقافتی، تمدنی خصوصاً کشمیری رُوف (رقص) کے علاوہ رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے۔ Army Organised 2 day Gulmarg Festival

فوج کے زیر اہتمام دو روزہ ’گلمرگ فیسٹیول‘ کا انعقاد

سیاحوں سمیت مقامی باشندوں نے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے اس طرح کے پروگرامز سبھی سیاحتی مراکز پر منعقد کرانے کی امید ظاہر کی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کشمیر کی سیر و تفریح اور گھومنے کے لیے کشمیر کا رخ کریں۔ سیاحوں، مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ سے یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہو سکتے ہیں۔ Gulmarg Festival to promote Kashmir Tourism

فیسٹیول میں کشمیر کے متعدد کلاکاروں، گلوکاروں نے اپنے ہنر سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ میڈیا کے ساتھ بات گفتگو کرتے ہوئے سیاحوں نے فوج کی ستائش کی اور کہا کہ ’’اس طرح کے پروگرامز سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نئے کشمیر کی ابتداء ہو رہی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.