بارہمولہ: جموں و کشمیر میں ان دنوں جنگلی جانور غذا کی تلاش میں آبادی کا رخ کر رہے ہیں۔ ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں گذشتہ تین دنوں میں 3 بچوں کو جنگلی جانور نے اپنا شکار بنایا ہے۔ بٹنگی بونيار علاقے میں ایک 10 سالہ بچی کو تیندے نے اپنا شکار بنایا۔ فوری طور پر اس بچی کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ تیندے کا شکار ہوئی بچی کی شناخت رتبہ جان کے طور پر ہوئی ہے Three children killed in Baramulla in leopard attack۔
مقامی لوگوں نے بتایا یہ بچی اپنے گھر کے آنگن میں کھیل رہی تھی وہیں ایک تیندوا نمودار ہوا جو اس کو اٹھا کر جنگل میں لے گیا اور اسے ہلاک کر دیا۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور وائلڈ لائف محکمہ کے خلاف احتجاج کر بارہمولہ مظفرآباد قومی شاہراہ کو بند کیا جس کی وجہ سے کافی وقت تک ٹریفک متاثر رہا۔
مقامی باشندے نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل کو یہ تیندوا مین مارکیٹ میں بھی آکر حملہ کر سکتا ہے۔ ہمارے بچے اسکول جاتے ہیں، یہ جنگلی راستے ہیں جنگلوں کے قریب میں اسکول ہیں۔ اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت نے محکمہ وائلڈ لائف کے ایک عہدے دار سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے کل شام کو ہی وہاں علاقے میں اپنی ٹیمیں بھیجی ہوئی ہیں لیکن ابھی تک وہ آدم خور تیندوا پکڑ میں نہیں آیا اور ہم اس کو جلد ہی پکڑ لیں گے۔ ہمیں اوپر سے ہی حکم ہے کلہ اس تندوے کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ 12 جون کو ایک 12 سالہ لڑکا عمر احمد چھولن گھاٹی علاقے میں رہتا تھا اسے تندوے نے اپنا شکار بنا لیا۔