بارہمولہ: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ صوبہ جموں کے راجوری ضلع کے بعد بدھ کو انہوں شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ بارہمولہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کے بعد وزیر داخلہ نے سرحدی قصبہ اوڑی میں انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوئے پولیس اہلکار کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی۔ Amit Shah Meets Slain Policeman’s Kin in URI
امیت شاہ نے اوڑی کے رہائشی مدثر احمد شیخ کے گھر جاکر انکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انکے ساتھ تعذیت کا اظہار کیا۔ مدثر احمد شیخ رواں برس مئی میں بارہمولہ میں پیش آئے انکائونٹر کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔ حفاظتی اہلکاروں نے انکائونٹر کے دوران تین پاکستانی نژاد عسکریت پسندوں، جو عسکری تنظیم جیش محمد کے ساتھ وابستہ تھے، کو بھی ہلاک کیا تھا۔ انکائونٹر کے دوران جموں و کشمیر میں بطور پی ایس او تعینات مدثر احمد بھی ہلاک ہوئے تھے۔ Amit Shah Visits Slain Cop’s Home
یہ بھی پڑھیں: Amit Shah's Rally In Rajouri ویشنو دیوی مندر پہنچے امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ کے ہمراہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور جتیندر سنگھ بھی ساتھ تھے، جنہوں نے مدثر احمد کے جذبہ ایثار کی سراہنا کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعذیت کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: Amit Shah Visits JK وزیر داخلہ امت شاہ کشمیر روانہ، کشمیر میں سخت سکیورٹی انتظامات