بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد الصفا کالونی میں ناقص ڈرینیج سسٹم سے لوگوں کے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جب بھی کھی بارش ہوتی ہے تو اس کے بعد پوری کالونی زیر آب ہوتی ہے اور ہم کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔انہوں نے کہا کہ الصفا کالونی میں ڈرینج نظام ناکارہ ہو گیا ہے، معمولی بارش ہوتے ہی سڑکیں گلی کوچے زیر آب ہوجاتی ہیں جس کے سبب نہ صرف چلنے پھرنے میں دشواریاں ہوتی ہیں بلکہ راہگیروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ڈی واٹرنگ پمپس کو فعال بنایا جائے، تاکہ پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے اور جہاں بارش کا پانی جمع ہو جاتا ہے اس کے لے پختہ انتظام کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ الصفا کالونی قصبہ سوپور سے صرف تین کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور بدقسمتی کی بات ہے کہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ کی جانب سے اس پر کوئی بھی توجہ نہیں دی جاتی ہے۔لوگوں نے بتایا کہ ہمارے بچے اسکول بھی نہیں جا سکتے کیونکہ جو بھی کالونی کی سڑک ہے وہ مکمل طور پر زیر آب ہے اور ہم کو چلنے پھرنے میں کافی دشواریاں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایگزیکٹو انجئنیر آر اینڈ بی سوپور ہمایوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایک ٹیم الصفا کالونی بیج دی ہے جو وہاں صورتحال کا جائزہ لے گئ اور ہم چند ہی دنوں میں ان کے مشکلات دور کرینگے۔
مزید پڑھیں:Jammu-Srinagar National Highway Closed جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند
اس ضمن میں کانگریس کے لیڈر الطاف ملک نے علاقے کا دورہ کیا اور ضلع انتظامیہ بارہمولہ سے گزارش کی کہ الصفا کالونی کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات اٹھائیں تاک متاثرین کو مزید مشکلات میں دو چار یہ ہونا پڑے۔
Alsafa colony زبردست بارش کے باعث الصفا کالونی زیرآب - جموں و کشمیر خبر
بارہمولہ کے رفیع آباد الصفا کالونی کی گلیاں اور سڑکیں زیر آب ہیں، ڈرینیج کے ناقص نظام کے سبب مذکورہ کالونی کی گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لوگ پریشان ہیں۔