ETV Bharat / state

Bumper Crop Strawberry: اسٹرابیری کی عمدہ فصل سے کسانوں میں خوشی - زرعی یونیورسٹی وڈورہ اسٹرابیری کی بہتر فصل

زرعی یونیورسٹی کے طلبہ نے رواں برس اسٹرابیری کی بہتر فصل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’زرعی یونیورسٹی وڈورہ، کیمپس میں تھوری کے ساتھ ساتھ عملی ایگریکلچرل سرگرمیوں میں شمولیت اختیار کرنے سے طلبہ کو کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔‘‘

اسٹرابیری کی عمدہ فصل سے کسانوں میں خوشی

author img

By

Published : May 29, 2023, 7:32 PM IST

اسٹرابیری کی عمدہ فصل سے کسانوں میں خوشی

بارہمولہ (جموں و کشمیر): وادی کشمیر گرچہ سیب کی کاشت کے لیے زیادہ مشہور ہے تاہم یہاں ناشپاتی اور چیری سمیت بہار کے دوران ہی تیار ہونے والی اسٹرابیری فصل کی کاشت بھی کی جاتی ہے۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں زرعی یونیورسٹی وڈورہ کیمپس سمیت مختلف علاقوں میں کسان اسٹرابیری کی کی کاشت انجام دے رہے ہیں اور رواں برس بہتر فصل سے نہ صرف زرعی یونیورسٹی کے طلبہ بلکہ اسٹرابیری کی کاشت سے وابستہ کسان بھی کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔

اسٹرابیری فصل کی شروعات اکتوبر میں بیج بونے کے ساتھ ہی شروع ہوتی ہے اور مئی کے اواخر یا جون کے ابتدائی ایام میں فصل کی کٹائی کی جاتی ہے اور رواں برس اسٹرابیری کی اچھی فصل کے سبب کسانوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ ای ڈی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے زرعی یونیورسٹی، سوپور میں زیر تعلیم طلبہ نے کہا کہ انہیں مختلف فصلوں کے بارے میں جدید تحقیق اور سائسنسی نکات سے آگاہ کیا جاتا ہے تاہم عملی طور (پریکٹیکل) فصل کی کٹائی اور بہتر فصل سے ان کے حوصلے کافی بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹرابیری کشمیر کے دیگر میوہ جات کے مقابلے میں موسم بہار کے دوران ہی پک کر تیار ہونے والی فصلوں میں سے ایک ہے۔

طلبہ نے کہا کہ ’’زرعی یونیورسٹی وڈورہ، کیمپس میں ہم پڑھائی کے ساتھ ساتھ ایگریکلچرل سرگرمیوں میں بھی شمولیت اختیار کرتے ہے کیونکہ یہ ہمارے نصاب کا حصہ ہے اور اس سے ہمیں کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے نوجوان ایگریکلچر انٹرپرینئور کے ساتھ وابستہ ہو رہے ہیں، اور مشروم، کیوی اور اب اسٹرابیری کاشت سے منسلک ہو رہے ہیں جس سے وہ اپنی آمدن میں اضافہ کرکے جموں و کشمیر کی معیشت میں استحکام میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: گاندربل میں چیری صنعت پر انتظامیہ کی عدم توجہی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.