ETV Bharat / state

کورونا کرفیو کی خلاف ورزی، اعلیٰ افسر ڈنڈا لے کر سڑکوں پر نکل آئے - بارہمولہ میں کورونا کرفیو کے دوران سختی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کی خوب پٹائی کی جس کے خلاف عوامی حلقوں میں کافی غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

کورونا کرفیو کی خلاف ورزی پر مرد و خواتین کی پٹائی

author img

By

Published : May 12, 2021, 9:45 PM IST

Updated : May 12, 2021, 10:17 PM IST

کورونا کرفیو پر سختی کرنے کے حوالے سے آج شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک عجیب و غریب منظر دیکھنے کو ملا۔ ضلع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد احسن خود سڑک پر نکل کر کورونا سے متعلق گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والے مرد و خواتین پر دنڈے برساتے نظر آئے۔

کورونا کرفیو کی خلاف ورزی پر مرد و خواتین کی پٹائی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے کورونا کرفیو کی آڑ میں لوگوں کی پٹائی کی جس کے خلاف عوامی حلقوں میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

افسر کی اس حرکت کے سبب لوگوں میں کافی ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لوگوں نے افسر پر سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

دریں اثناء ضلع کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار نے کہا کہ 'انہوں نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے'۔

Last Updated : May 12, 2021, 10:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.