شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں محکمہ امورصارفین اور میونسپل کونسل سوپور نے سوپور مارکیٹ میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دکانداروں کو حکم دیا کہ وہ گورنمنٹ ریٹ کے حساب سے ہی مارکیٹ میں سامان فروخت کریں۔
انسپکٹر امورصارفین امتیاز احمد نے نامہ نگاروں سے کہا کہ 'مارکیٹ میں چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'۔