شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور ماڈل ٹاؤن اور روہامہ میں اینٹی کورپشن بیورو (انسداد بدعنوانی) کی جانب سے چھاپہ ماری کی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ چھاپہ ماری سوپور اور روہامہ کے متعدد مقامات پر کی گئی جن کی تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر، جن میں پلوامہ کے ترال علاقہ میں قائم آئی ٹی آئی بھی شامل ہے، پر انسداد بدعنوانی محکمے نے چھاپے مارے تھے۔
سوپور اور روہامہ میں جاری کارروائیوں کے حوالے سے ابھی تک سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے اور نہ ہی کارروائی کا مقصد افشا کیا گیا ہے۔