ETV Bharat / state

AAP Activists Mass Resignation: عام آدمی پارٹی کے متعدد کارکنان کا اجتماعی استعفیٰ - عام آدمی پارٹی کارکنان کا اجتماعی استعفیٰ

عام آدمی پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران کشمیر کے اصل مسائل بشمول دفعہ 370 کی واپسی حتی کہ ریاستی درجہ بحال کیے جانے سے متعلق بھی مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ AAP Stand on 370

AAP Activists’ Mass Resignation: عام آدمی پارٹی کے متعدد کارکنان کا اجتماعی استعفیٰ

author img

By

Published : Jul 14, 2022, 8:17 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں جمعرات کو عام آدمی پارٹی سے وابستہ کئی کارکنان نے اجتماعی طور مستعفی ہوکر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔AAP Activists’ Mass Resignation in Sopore مستعفی ہونے والے کارکنان و لیڈران نے ’پارٹی کی جانب کشمیر کے بنیادی مسائل سے انحراف اور فقط تعمیر و ترقی اور پارٹی کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کو پارٹی سے علیحدہ ہونے کی اصل وجہ قرار دی۔‘‘

عام آدمی پارٹی کے متعدد کارکنان کا اجتماعی استعفیٰ

ضلع بارہمولہ کے سوپور، رفیع آباد سمیت دیگر ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں کارکنان نے سوپور کے پارٹی دفتر میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ AAP Activists’ Mass Resignation in North Kashmir پارٹی دفتر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سابق یوتھ صدر تنویر احمد نے بتایا کہ ’حالیہ دنوں کشمیر صوبے میں عام آدمی پارٹی کو برخاست کیا گیا اور سرینگر میں پارٹی کے عہدیداروں کے مستعفی ہونے کے ساتھ ہی شمالی کشمیر کے سبھی کارکنان و لیڈران بھی مستعفی ہو رہے ہیں۔‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مستعفی ہونے والے کارکنان نے دعویٰ کیا کہ ’ہمارے ساتھ عام آدمی پارٹی نے دھوکہ کیا، گزشتہ دو برسوں سے ہم پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے جو توڑ کوششیں کر رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود پارٹی کو اصل اور بنیادی مسائل کی جانب توجہ نہیں دے رہی۔‘ انہوں نے کہا کہ ’عآپ کے اعلیٰ عہدیداران فقط تعمیر و ترقی سے متعلق باتیں کر رہے ہیں جبکہ اصل مسائل بشمول دفعہ 370کی واپسی AAP Stand on 370حتی کہ ریاستی درجہ بحال کیے جانے سے متعلق بھی اعلیٰ عہدیداران مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: AAP Jammu and Kashmir Unit Dissolve: جموں و کشمیر انتخابات سے قبل عآپ جموں و کشمیر یونٹ تحلیل

مستعفی ہونے والے سیاسی کارکنان کے مطابق ’شمالی کشمیر میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ وابستہ 6 ہزار سے زائد کارکنان و رضاکاروں نے اجتماعی طور مستعفی ہوکر عام آدمی پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.