ETV Bharat / state

بغیر چھت کا اسکول، طلبہ موسم کی سختیوں سے دو چار - etv urdu

گرلز مڈل اسکول بوٹینگو زنگیر میں اسکول کی عمارت میں چھت نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس تعلق سے مقامی لوگوں میں بھی کافی ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔

بغیر چھت کا اسکول، طلبہ موسم کی سختیوں سے دو چار

author img

By

Published : May 28, 2021, 5:33 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع گرلز مڈل اسکول بوٹینگو میں ایک اسکول کی عمارت پر چھت نہیں ہے، کیونکہ گذشتہ سال تیز ہواؤں کی وجہ سے اس عمارت کی چھت اڑ گئی ہے۔

بغیر چھت کا اسکول، طلبہ موسم کی سختیوں سے دو چار

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس اسکول میں صرف لڑکیاں پڑھتی ہیں اور اب ان کو اسکول کے کھلے صحن میں تعلیم حاصل کرنا پڑتا ہے۔ اس سے ان کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں نے انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ پر یہ الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ 'ہم نے کافی بار اس عمارت کی چھت بنانے کی گذارش کی، لیکن بدقسمتی سے آج تک اس کی تعمیر نہ ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'اس اسکول کی فینسنگ کی جائے اور اس خستہ حال عمارت کو نئے طریقے سے بنایا جائے تاکہ بچے اچھی طرح سے اپنی پڑھائی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.