ETV Bharat / state

اوڑی: آتشزدگی میں ايک رہائشی شيڈ خاکستر - ETV Bharat News

ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں جمعہ کے روز آتشزدگی میں ايک رہائشی شيڈ خاکستر ہو گيا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

A residential shed ash in the fire
اوڑی: آتشزدگی میں ايک رہائشی شيڈ خاکستر
author img

By

Published : May 28, 2021, 10:44 PM IST

شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی درتکوٹ میں بھیانک آتشزدگی کے دوران ايک رہائشی شيڈ مکمل طور پر خاکستر ہو گيا، جس دوران لاکھوں روپیہ مالیت کی گھریلو اشیا راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق اوڑی کے درتکوٹ گاؤں میں جمہ کی شام اُس وقت ہنگامہ مچ گیا جب ایک رہائشی شيڈ میں آگ لگ گئی۔ مقامی لوگوں کی کوششوں سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔ تاہم آتشزدگی کے دوران رہائشی شيڈ پوری طرح خاکستر ہو گيا۔

وہیں اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اوڑی پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ وہیں، علاقے کے لوگوں نے متاثرہ کنبوں کی بازآبادکاری اور فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.