وادی کشمیر کی سڑکوں پر موت کا رقص تواتر کے ساتھ جاری ہے اور آئے روز سڑک حادثات میں انسانی جانوں کا ضائع ہونا اخباروں کی سرخیاں بن جاتی ہیں۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اچھ بل سوپور میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک 25 سالہ نوجوان کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اچھ بل سوپور میں جمعرات کی صبح ایک ٹپر اور اور سکوٹی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ایک 25 سالہ نواجون کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
متوفی کی شناخت طارق احمد خان ولد غلام محمد خان ساکن بنر بارہمولہ جبکہ زخمی کی شناخت نثار احمد خان ولد عبدالمجید خان ساکن بنر بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
یو این آئی