چوبیس مئی کو چکلوں گاؤں میں زمین کے تنازع کے تعلق سے دو ہمسایوں کے جھگڑے میں زخمی غلام الدین غازی کی آج صبح سرینگر کے سکمز اسپتال میں موت ہو گئی ہے۔
واضح رہے کل دوپہر کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوا تھا جس میں ایک ہی گھر کے تین افراد ہمسائے گھر میں گھس کر ٹین کو توڑ رہے تھے جس دوران اس جھگڑے کو روکنے کے لیے ایک شخص وہاں پہونچا تھا جسے تینوں باپ بیٹوں نے مل کر مار پیٹ کی اور ایسے بری طرح زخمی کر دیا۔
واقعے کے بعد اس شخص کو علاج کے لیے بارہمولہ کے ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا۔ علاج کے دوران اس شخص کی موت ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلہامہ کی ویٹرنری میں ڈاکٹر موجود نہیں
پولیس نے اس سلسلے میں قتل کا مقدمہ درج کیا ہے اور ان تینوں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت علی محمد چنگا، جان محمد چنگا اور ایاز احمد چنگا کے طور پر ہوئی ہے۔