بارہمولہ: شمالی کشمیر North Kashmir کے ضلع بارہمولہ میں فوج کی 52 آر آر نے ضلع انتظامیہ اور امام بارگاہ دلنہ کی انتظامیہ کے اشتراک سے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر دلنہ، بارہمولہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ 52 RR Along with Dist Admin organized Blood Donation Camp in baramulla بلڈ ڈونیشن کیمپ کا افتتاح ڈی سی بارہمولہ سید سحرش اصغر نے کیا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں فوجی اہلکاروں سمیت درجنوں مقامی رضاکاروں نے شرکت کرکے خون کا عطیہ پیش کیا۔
اس موقع پر ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے ڈی سی بارہمولہ نے عوام سے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ پیش کرنے کی تلقین کی۔ ڈی سی بارہمولہ نے کہا کہ کہ ’’خون کا عطیہ پیش کرنے سے انسانی جانوں کے زیاں سے بچا جا سکتا ہے۔ Blood Donation Camp in Delna baramullaہمارے خون کا عطیہ کیا ہوا ایک ایک قطرہ قیمتی جانوں کو بچا سکتا ہے اور ہمیں انسانیت کی حفاظت کے لیے ایسے پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔‘‘
بلڈ ڈونیشن کیمپ میں فوجی اہلکاروں، مقامی باشندوں، سیول سوسائٹی ممبران، سماجی کارکنان کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ مقامی باشندوں نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔