ETV Bharat / state

بارہمولہ میں سوورنم وجے ورش تقریب کا اہتمام

سنہ 1971 کی ہند و پاک جنگ میں بھارت کی جیت کی سالگرہ منانے کے لیے سورنم وجے ورش مشعل جموں و کشمیر کے بارہمولہ پہنچ گئی۔ اس سلسلے میں کالج گراؤنڈ سے ڈیگر وار میموریل تک فوج نے روڈ شو کا اہتمام کیا گیا۔

50 years of India's victory in 1971
50 years of India's victory in 1971
author img

By

Published : Jun 27, 2021, 9:03 PM IST

بھارت پاکستان جنگ کے دوران بھارت کی پاکستان پر زبردست جیت کے 50 سال پورا ہونے کی یاد میں ملک بھر میں سوورنم وجے ورش تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ بھارت کی جیت کی سالگرہ منانے کے لیے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھی ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں روڈ شو سمیت مختلف پروگرامز منعقد کیے گئے۔

بارہمولہ میں سوورنم وجے ورش تقریب کا اہتمام

سنہ 1971 کی ہند و پاک جنگ میں بھارت کی جیت کی سالگرہ منانے کے لیے سورنم وجے ورش مشعل جموں و کشمیر کے بارہمولہ پہنچ گئی، اس سلسلے میں کالج گراونڈ سے ڈیگر وار میموریل تک فوج نے روڈ شو کا اہتمام کیا اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے حوالے سے پیغام دیا۔

روڈ شو میں اسکولی طلبہ کی ایک خاصی تعداد بھی موجود رہی جبکہ فوج کے جی او سویریندر وٹس کے علاوہ سیول ایڈمنسٹریشن کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر انڈین آرمی کے ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جہاں رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیے گئے۔

وہیں جی او سی میجر جنرل وریندر وٹس نے کہا کہ وہ ان تمام بہادر فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے سنہ 1971 کی جنگ میں اپنے وطن کے خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے: بڈگام میں سرچ آپریشن شروع

انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے تقریب میں حصہ لے کر حب الوطنی کے تئیں اپنے جذبہ کا اظہار کیا۔ انہوں مزید بتایا کہ بھارتی فوج اپنے وطن کا دفاع کرنے کے لیے ہر ایک چلینج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.