ETV Bharat / state

Earthquack Jolts Kashmir جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

جموں و کشمیر میں رات 9 بجکر 31 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

5.8 Magnitude Earthquake Jolts Kashmir
جموں و کشمیر میں 5.8 شدت کا زلزلہ
author img

By

Published : Aug 5, 2023, 10:33 PM IST

Updated : Aug 5, 2023, 10:57 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں ہفتے کی دیر شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 181 کلومیٹر تھی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے ایک ٹویٹ کے مطابق جموں وکشمیر میں ہفتے کی شام 9 بجکر 31 منٹوں پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 181 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ سے 418 کلومیٹر شمال مغرب میں افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا۔اس زلزلے کے جھٹکے دہلی این سی آر، اور افغانستان اور پاکستان کی سرحدوں پر محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز گلمرگ میں 5.2 زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، تاہم اس زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: Earthquake in Gulmarg جموں و کشمیر کے گلمرگ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جموں و کشمیر کے کٹرا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ صبح 10 بجے کے قریب آیا تھا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.8 ناپی گئی تھی۔ حالانکہ کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہوئی تھی۔ اگرچہ زلزلے کی شدت ہلکی درجے کی تھی لیکن بار بار زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے وادی کے لوگ خوف میں مبتلا ہو گئے۔ اس سے قبل 14 جون کو جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس دن کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

Last Updated : Aug 5, 2023, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.