ETV Bharat / state

Flood Lights Football Tournament: سوپور میں فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح

تقریباً دو دہائی کے طویل وقفے کے بعد سوپور میں فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔

سوپور میں فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح
سوپور میں فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح
author img

By

Published : Jul 20, 2022, 5:01 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں تلبل علاقہ میں دو دہائی بعد فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Flood Lights Football Tournament in Sopore افتتاحی میچ فلڈ لائٹس میں کھیلا گیا جس میں کھلاڑیوں سمیت شائقین فٹبال نے منتظمین کی کاوشوں کی سراہنا کی۔ سوپور کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے کہ علاقے میں فلڈ لائٹس کے نیچے فٹ بال میچ کھیلا جا رہا ہے۔ سوپور سمیت مختلف علاقوں سے آئے شائقین فٹبال فلڈ لائٹس میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

سوپور میں فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح

انڈسٹریل اسٹیٹ فٹ بال کپ کا پہلا میچ خوشحال اسٹیڈیم سوپور میں ARCO FC اور ALI JANA FC کے درمیان کھیلا گیا۔ فیلڈ اسکور 2-2 سے برابر رہنے والے میچ میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں ARCO FC نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4/3 سے فتح حاصل کی۔

یہ ٹورنامنٹ J&K فٹ بال ایسوسی ایشن کے بینر تلے J&K اسپورٹس کونسل کے تعاون سے کھیلا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ مصروف شیڈول کے باوجود شائقین کا جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے کہا کہ 'فٹبال ہیروز کو میدان میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کے لیے لوگ طویل مسافت طے کر کے آئے ہیں۔ منتظمین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کل 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سوپور کی 22 ٹیمیں، 5 ٹیمیں بارہمولہ، 1 ٹیم پٹن، 8 ٹیمیں سری نگر، 3 ٹیمیں بانڈی پورہ اضلاع سے تعلق رکھتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.