ETV Bharat / state

بارہمولہ: 24 سالہ نوجوان کی خود کشی

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 4:31 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

بارہمولہ: 24 سالہ نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا

ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک 24سالہ نوجوان کو بدھ کی صبح اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

نوجوان کے لواحقین کے مطابق جب وہ صبح اسکے کمرے میں گئے تو انہوں نے اسے لٹکا ہوا پایا۔

پولیس نے نوجوان کی لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال بارہمولہ پہنچایا، جہاں طبی و قانونی لوازمات کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

سماج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان پر عوامی حلقوں سمیت ماہرین نفسیات نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک سماجی کارکن نے خودکشی کے بڑھتے واقعات پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’گھریلو و سماجی دباؤ اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: خودکشی کرنے والے نوجوان کی لاش چار روز بعد بازیاب

انہوں نے کہا کہ والدین کو بچوں کی پرورش میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

ماہرین نے خودکشی کے بڑھتے رجحان خصوصا نوجوانوں میں بڑھتے خودکشی کے واقعات سے متعلق سماج کے ذی حس افراد خصوصا والدین کو بچوں کی بہتر نگرانی اور ان پر نظر رکھنے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.