ETV Bharat / state

بونیار اوڑی میں بھیانک آتشزدگی، 16 دکانیں خاکستر - فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کشمیر

Fire incident in Boniyar Market بونیار اوڑی کے مین بازار میں درمیانی شب آگ لگنے سے 16 دکانیں اور ایک مکان کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرین نے انتظامیہ سے معقول معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔

16 shops and a residential house gutted in fire incident in Boniyar Baramulla
بونیار اوڑی میں بھیانک آتشزدگی، 16 دکانیں اور ایک رہائشی مکان خاکستر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 3:46 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار اوڑی علاقے میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واقعے میں 16دکانیں اور ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔فائر اینڈ ایمرجنسی اور فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بونیار اوڑی کے مین بازار میں درمیانی شب آگ نمودار ہوئی، جس نے آناً فاناً پورے مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور فوج کی جانب سے بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا،تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں 16دکانیں اور ایک مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بونیا اوڑی مارکیٹ میں درمیانی شب آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے عہدیدار جائے موقع پر پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں 16دکانیں اور ایک مکان کو نقصان پہنچا ہے۔ان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ خاکستر ہوئے دکانوں میں ریڈی میڈ گارمنٹس، الیکٹرانکس، کپڑے ، فوٹو گرافر ، کریانہ کے علاوہ دیگردکانیں شامل تھیں۔

مزید پڑھیں:

معلوم ہوا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے سینیئر آفیسران اتوار کے روز جائے وقوع پر پہنچے اور متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کی ہر طرح سے مدد فراہم کی جائے گی۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سرینگر کے سولنہ علاقہ میں آتشزدگی کی ایک واردات میں ایک شخص جلسنے کر ہلاک ہوگیا ہے ، وہیں اس آگ کی واردات میں تین رہایشی مکان خاکشتر ہوئے ہے۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.