ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: رضاکاروں نے کیا نالہ مدھومتی کی صفائی مہم کا آغاز - رضاکارانہ طور شرکت

ضلع بانڈی پورہ میں نوجوانوں کی جانب نے نالہ مدھومتی کی رضاکارانہ طور صفائی ستھرائی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

بانڈی پورہ: رضاکاروں نے کیا نالہ مدھومتی کی صفائی مہم کا آغاز

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 1:48 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں نوجوانوں نے نالہ مدھومتی اور اس کے گرد و نواح میں جمع کوڑا کرکٹ کو صاف کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

نالہ مدھومتی اور اسکے گرد و نواح میں صفائی مہم کا آغاز کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں، بچوں سمیت بزرگ شہریوں نے رضاکارانہ طور شرکت کی۔

بانڈی پورہ: رضاکاروں نے کیا نالہ مدھومتی کی صفائی مہم کا آغاز

صفائی ستھرائی کے حوالے سے چلائی جا رہی مہم سے متعلق مقامی رضاکاروں کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں اپنے گھر اور آس پاس سے ہی صفائی ستھرائی کی شروعات کرنی چاہئے، اس کے چلتے ہم نے ابتدا میں نالہ مدھومتی کی صفائی مہم کا آغاز کیا ہے۔‘‘

مقامی رضاکاروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس صفائی مہم سے نہ صرف نالہ مدھومتی اور اسکے گرد و نواح کی صفائی مقصود ہے بلکہ یہ پورے ضلع میں شعور بیداری کی بھی ایک مہم ہے، تاکہ دیگر شہریوں کو بھی اس سے حوصلہ اور ہمت ملے اور ہر ایک شہری آس پاس کے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا رول ادا کرے۔

مقامی آبادی نے نوجوانوں کی جانب سے شروع کی گئی نالہ مدھومتی کی صفائی مہم کی سراہنا کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.