ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: فوج کی جانب سے ولر رن کا انعقاد

فوج کے افسران نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب وادی میں حالات بہتر بنانے اور نوجوانوں کو مین اسٹریم میں لانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔

Wular Run
ولر رن
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 10:11 PM IST

بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز وٹلب بٹالین کی جانب سے ولر فیسٹیول رن 2020 کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین سو سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔

ولر رن

اس رن میں سو سے زائد لڑکیوں نے بھی حصہ لیا۔ رن راشٹریہ رائفلز پاریبل ٹیکری کیمپ سے شیر کشمیر اسپورٹس اسٹیڈیم بانڈی پورہ تک ہوئی۔

دراصل ولر فیسٹیول کا اہتمام ہر سال جولائی کے مہینے میں کیا جاتا ہے اور اس میں اسپورٹس کے مختلف ایونٹس کے علاوہ کئی کلچرل پروگرام بھی منعقد کئے جاتے ہیں، تاہم اس سال کوڈ-19 کے باعث یہ ممکن نہ ہو پایا تھا۔ اب حالات میں قدرے بہتری کے بعد ایک روڈ ریس کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقعے پر فوج کے افسران نے کہا کہ یہ ایونٹ اور پروگرام وادی میں حالات سدھارنے اور نوجوانوں کو پٹری پر لانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ اس سے عوام اور فوج کے مابین ہم آہنگی بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ ساتھ میں ان نوجوانوں کو اہنا ہنر دکھانے کا موقعہ فراہم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'کشمیری لڑکیوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں'

انوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے لاک ڈاون کے باعث گزشتہ ایک برس کے دوران اسپورٹس ایکٹوٹیز محدود ہوکر رہ گئی تھیں۔ آج کی اس ریس میں لڑکوں کی کیٹگری میں بانڈی پورہ کے لاوے پورہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد نے ایک بڑے مارجن سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بشیر احمد گزشتہ تین سال سے مسلسل یہ ریس جیت رہے ہیں، جبکہ لڑکیوں کی کیٹگری میں بسماع نور نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ رن میں بہتر کارکردگی کرنے والے کو نقدی انعمات تقسیم کئے۔ بائز کیٹیگری میں پہلی پوزیشن کے لیے پندرہ ہزار دوسری پوزیشن کے بارہ جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے دس ہزار روپے نقدی انعامات دیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.