ETV Bharat / state

Wular Lake Turned into Dumping Site: جھیل وولر کی بدحالی کا ذمہ دار کون؟

شمالی کشمیر North Kashmir میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی جھیل وولر کی صاف صفائی اور شان رفتہ بحال کرنے کی جانب سے جہاں حکومت کروڑوں روپے خرچ کرتی آ رہی ہے وہیں دوسری جانب سرکاری ادارے ہی اس جھیل کو گندا کرنے اور اس کے وجود کو ختم کرنے کے درپے Wular Lake Turned into Dumping Site ہیں۔

جھیل وولر کی بدحالی کا ذمہ دار کون؟
جھیل وولر کی بدحالی کا ذمہ دار کون؟
author img

By

Published : May 21, 2022, 7:33 PM IST

گزشتہ کئی برسوں سے جھیل وولر کے تحفظ کو یقینی بنانے، اس کی صاف صفائی اور شان رفتہ بحال کرنے کے حوالے سے بڑے پیمانے پر آوازیں بلند کی جا رہی ہیں اور اس ضمن میں این جی اوز سمیت سرکاری سطح پر پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں تاہم زمینی سطح پر وولر کی صاف صفائی کے برعکس جھیل کے کناروں پر کوڑا کرکٹ انڈیل کر اسے مزید خستہ بنایا جا رہا ہے۔ Wular Lake Turned into Dumping Site۔ وولر کنزرویشن و مینجمنٹ اتھارٹی WUCMA کی جانب سے وولر کی صفائی پر کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں وہیں دوسری جانب اس کی تباہی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جا رہی۔ Wular Lake Turned into Dumping Site ضلع بانڈی پورہ کے ٹاؤن سمیت دیگر دیہاتوں سے نکلنے والے فضلہ اور کوڑا کرکٹ کو میونسپل کونسل بانڈی پورہ کی جانب سے جمع کرکے وولر کے کنار ڈمپ کیا جاتا ہے۔

جھیل وولر کی بدحالی کا ذمہ دار کون؟

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ میونسپل کونسل بانڈی پورہ کی جانب سے بانڈی پورہ قصب سے روزانہ کئی ٹن کوڑا کرکٹ جھیل وولر کے بالکل متصل ایک کوہل کے کنارے انڈیل دیا جاتا ہے۔ مذکورہ کوہل کا گندہ پانی اور کوڑا کرکٹ جھیل وولر میں سرایت کرنے سے وولر کا صاف و شفاف پانی آلودہ ہو رہا ہے۔

مقامی ماہی گیروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وولر جھیل کا پانی روز بروز آلودہ ہو رہا ہے جس سے مچھلیاں ناپید ہونے کے علاوہ ندرو اور سنگھاڑے کی پیداوار میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادھر میونسپل کونسل بانڈی پورہ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا کہنا ہے کہ بانڈی پورہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو سائنسی بنیادوں پر ڈمپ کرنے کا کوئی معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے قصبہ سے نکلنے والا سارا کوڑا کرکٹ وولر جھیل سے 500 میٹر دور ڈمپ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈمپنگ سائٹ کے لیے زمین کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور اس حوالے سے کام بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی کوڑا کرکٹ کو سائنسی بنیادوں پر ڈمپ کیا جائے گا تاہم تب تک وولر جھیل کو اسی طرح ٹنوں کی تعداد میں روزانہ جمع ہونے والا کوڑا کرکٹ اپنی آغوش میں لینا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.