سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے تکی شاہ گاؤں میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں ایک 35 سالہ خاتون جھلس کر ہلاک ہو گئی جب کہ دو منزلہ رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے تکی شاہ گاؤں میں فیاض احمد خان ولد بشیر احمد خان کے دو منزلہ رہائشی مکان میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں ایک 35 سالہ خاتون جھلس کر ہلاک ہو گئیں۔ Woman Charred To Death In Bandipora
متوفی کی شناخت نسیمہ بیگم زوجہ فیاض احمد خان کے بطور ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں مکان بھی مکمل طور پر خاکستر ہو گیا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ظاہری طور پر آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Fire Incident in Bandipora بانڈی پورہ میں آتشزدگی سے ایک رہائشی مکان اور ایک گئو خانہ خاکستر
یو این آئی